خلیل الرحمن قمر کو بلیک میل کرنے کیلئے نصب کیمرے کی دوسری ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی

Jul 30, 2024 | 18:38:PM
خلیل الرحمن قمر کو بلیک میل کرنے کیلئے نصب کیمرے کی دوسری ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈرامہ نگار اور شاعر  خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور  بلیک میل کرنے کے لئے لگائے کیمرے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ 

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر  15 جولائی کو اغوا کرنے اور اس پر تشدد کرنے والی گینگ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں مرکزی ملزم حسن شاہ اورلڑکی آمنہ عروج  کیمرے کی جگہ کا تعین کرتے ہیں، آمنہ عروج کو مرکزی ملزم حسن شاہ کو  ہدایات دتیے ہوئے سنا جاسکتا ہے ، ویڈیو میں خاتون ملزمہ کا کہنا ہے کیمرہ یہاں لگایا جائے یا وہاں لگایا جائے ،ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ ادھر صاف پتہ چلتا ہے کہ سامنے  کیمرہ  لگا ہواہے کسی دوسری جگہ لگانے کا کہہ رہی ہے ،خاتون نہ صرف کیمرہ کی زاویے کے بارے میں بتا رہی ہے بلکہ باقاعدہ لائٹنگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دے رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان  15 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جہاں اغواکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور تاوان میں بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیاتاہم چند دن خاموش رہنے کے بعد 21 جولائی کو انہوں نے مقدمہ درج کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور