پنجاب کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی

Jul 30, 2024 | 18:43:PM
پنجاب کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ کیلئے  ای ٹرانسفر  پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم  پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا کہنا ہے کہ اساتذہ کے دیرینے مسئلے کے حل کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی،ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں،ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے،نئی ای-ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔

وزیر تعلیم  کا مزید کہنا تھاکہ یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دینے کی کوشش کی ہے،پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کا مشکور ہوں۔