جماعت اسلامی کا حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی سے مذاکرات سے انکار 

Jul 30, 2024 | 19:50:PM

(ارشاد قریشی )جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے معاملے پر جماعت اسلامی نے دو رکنی ٹیکنیکل  ٹیم سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے دوبارہ رابطہ  کیا گیا ہے جس میں اصرار کی گیا ہے کہ وہ حکومتی 2رکنی ٹیکنیکل کمیٹی  سے ملاقات کریں ، جس پر جماعت اسلامی نے دو ٹوک انداز میں ٹینیکل ٹیم سے ملاقات  سے انکار کر دیا، ذرائع  کا کہنا ہے کہ  جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں ،حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئیں ۔

جماعت اسلامی  کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ حکومت پر واضح کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جبتک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ،حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ڈی چوک ہی نہیں ، پارلیمنٹ کے باہر تک جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں