پنجاب بار کونسل کا آئی پی پیز سے متعلق گوہر اعجاز کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

Jul 30, 2024 | 19:52:PM

(ملک اشرف) سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا بجلی کے بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کے مطالبے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پنجاب بار کونسل نے گوہر اعجاز کے مطالبات کی مکمل حمایت کردی۔

  پنجاب بار کونسل عہدیدار کا کہنا ہے کہ گو ہر اعجاز کے منصفانہ بجلی قیمتوں کے مطالبات کی  مکمل حمایت کرتے ہیں، گوہر اعجاز کے آئی پی پیز کا بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے فرزانک آڈٹ کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز کےبجلی کی قیمتوں میں نصف کمی کے مطالبات کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں، اقدامات کا مقصد پاکستان کے عوام، کاروبار اور صنعتوں پر بوجھ کوکم کرنا ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وکلاء رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر گو ہر اعجاز کی  قومی اقتصادی مسئلےپر  کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں، حکومت کو گوہر اعجاز کی قیادت میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں، تکنیکی اور قانونی ماہرین معیشت دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک باڈی قائم کرنی چاہیے، اس باڈی کو اصلاحات کی پالیسی سازی اور نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری دی جانی چاہیے، منصفانہ اور ستی بجلی کی قیمتیں عوام اور ملکی خوشحالی کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ ڈگمگا گیا،ڈالر کے بعددیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ

وکلاء رہنماء نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کی  ادائیگیاں روک کر اس کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے، انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

مزیدخبریں