14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jul 30, 2024 | 20:55:PM
14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی  14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئےدائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر درخواست پر کل سماعت کریں گے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کررکھا ہے، پی ٹی آئی  سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اکمل خان نے درخواست دائر کررکھی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملنے جائیں گے یا نہیں ؟ شیر افضل مروت   کے جواب نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔