(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئےدائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر درخواست پر کل سماعت کریں گے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کررکھا ہے، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اکمل خان نے درخواست دائر کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملنے جائیں گے یا نہیں ؟ شیر افضل مروت کے جواب نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔