کشمیری قیادت کی طرف سے یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی مذمت 

Jul 30, 2024 | 21:35:PM
کشمیری قیادت کی طرف سے یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر پی ٹی آئی کے احتجاج کی مذمت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کیا جانب سے 5 اگست کو ملک بھر مظاہروں پر  کشمیری قیادت کی طرف سے مزمت کی گئی ہے۔    

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر  کے موقع پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متنازعہ سیاسی احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری قیادت نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے ، چوہدری محمد یاسین،  ایم ایل اے اور صد ر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ،سربراہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر نے  وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو دنیا بھر  اور سرحد کے دونوں اطراف کشمیری بھارتی غیر قانونی اقدام کے خلاف یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 معطلی کے دن سیاسی احتجاج کی کال انتہائی قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے کہ قومی یکجہتی کے دنوں پر سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے ،  یاسین ملک کو سزا ہونے کے دن بھی اسی طرح ایک سیاسی اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا ، یہ پارٹی  ہمیشہ ریاستی مفادات اور ریاست کے ایجنڈے سے ٹکراو کے اقدامات کرتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے میں ناکام رہے ،5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے اس احتجاج کی کال انتہائی تشویشناک اور قومی احتجاج کو متنازعہ اور غیر موثر بنا نے کی  سازش ہے ، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان قومی سلامتی پالیسی سے متصادم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے،فوج نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی