عمران خان کے بیٹے کا پروفیشنل کرکٹ میں ڈیبیو، جمائمہ خان نے ویڈیو شیئر کر دی  

Jul 30, 2024 | 22:35:PM
عمران خان کے بیٹے کا پروفیشنل کرکٹ میں ڈیبیو، جمائمہ خان نے ویڈیو شیئر کر دی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق کپتان عمران خان کے بیٹے  قاسم خان نے پروفیشنل کرکٹ  میں ڈیبیو کرلیا، جمائمہ خان نے بیٹے کی بولنگ کرتے ویڈیو شیئر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ خان نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کی جس میں قاسم خان کو بولنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،  جمائمہ کی اس سٹوری کو عمران خان کے مداحوں نے خوب شیئر کیا ایک صارف نے عمران خان کی پرانی ویڈیو  جمائمہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کیساتھ شیئر کی اور لکھا جیسا باپ ویسا بیٹا، میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اسے دیکھیں ، صارف کی یہ سٹوری جمائمہ کواس قدر بہائی کہ انہوں نے اگلی سٹوری میں اس سٹوری کے سکرین شاٹ استعمال کیے ۔

 کرکٹ کےمیدان میں والد  عمران خان کی شاندار کارکردگی کے بعد اب دنیا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے کہ آیا ان کے بیٹے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے یا نہیں؟دریں اثنا سلیمان خان نے  ایک بلے باز کے طور پر شاندار کارکردگی کے ساتھ توجہ حاصل کی جس نےایک میچ میں"مین آف دی میچ" کا اعزاز حاصل کیاجسے جمائمہ نےاپنی پرجوش سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سے  دیکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے،فوج نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی