کینیڈا: گرمی پورے عروج پر، چار دن میں233 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کینیڈا میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی ہے۔ کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں ہیٹ ویو کے دوران اب تک 233 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق چیف کورونر لیزا لاپوئنٹے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے ہیٹ ویو کے آغاز سے اب تک شہریوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔عام حالات میں چار دن کے دورانیہ میں 130 کے لگ بھگ اموات رپورٹ ہوتی ہیں، تاہم ہیٹ ویو کے دوران جمعہ سے پیر تک 233 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پیر کے روز برٹش کولمبیا کے قصبے لِٹن میں کینیڈا کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.9 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے، آئندہ دنوں میں گرمی کا یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا:27مریض جان کی بازی ہار گئے،979 نئے کیسز رپورٹ