(ویب رپورٹ) دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پیار میں دھوکہ ملنے پر الگ الگ طریقے سے غصہ نکالتے ہیں۔ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ایسا ہی حیران کر دینے والا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں لڑکی اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بائیک کو آگ کے حوالے کر دیتی ہے۔ اس سپر بائیک کی قیمت 23 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا۔ جہاں 36 سالہ کنوک وین نے بوائے فرینڈ سے ناراض ہو کر قیمتی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پٹرول کا گیلن سپر بائیک پر ڈال دیتی ہے اور پھر لائٹر سے آگ لگا دیتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بائیک کو صرف اس لئے آگ لگا ڈی کیونکہ اس نےلڑکی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لئے تھے۔پارکنگ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نےلڑکی کی اس حرکت کو ریکارڈ کرلیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے کنوک وین کو غیر قانونی آتشزدگی کرنےپر گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے سابق بوائے فرینڈ سے بدلہ لینے کیلئے بینکاک کے شریناکھری نویروٹ یونیورسٹی پہنچی تھی جہاں وہ کام کرتا ہے۔ لڑکی نے ہی اپنے سابق بوائے فرینڈ کو یہ بائیک تحفے میں دی تھی۔اس واقعے سے کسی انسان کی جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے لیکن بائیک کے پاس کھڑی چھ گاڑیاں آگ کی زد میں آگئیں۔ معاملے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیئڈ کی گا ٹیم موقع پر پہنچی آگ پر قابو پا لیا۔
تھائی پولیس نے کنوک وین کو غیر قانونی طور پر آتشزدگی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: گرمی پورے عروج پر، چار دن میں233 افراد ہلاک