گیس اور بجلی کا بحران ۔۔۔ وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں گیس اور بجلی کے بحران کی کہانی اور وجوہات سامنے آگئیں ۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق این ایل جی ٹرمینل کی مرمت کے باعث 1 ہزار 152 ایم ایم سی ایف ڈی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ گیس کی سپلائی میں پاور پلانٹ تیسری ترجیح ہیں۔تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث 3500 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کا وافر ذخیرہ کرنا استعمال کرنا بھی گیس بحران کی وجہ نکلا۔آئل ریفائنری کے پاس فرنس آئل کا وافر ذخیرہ موجود تھا۔ حکومت نے فرنس آئل پر بجلی کی پیداور کیلئے پابندی لگا رکھی تھی۔فرنس آئل کے ذخیرہ کو استعمال کرنا جون میں ٹرمینل کی مرمت کی وجہ نکلا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق معمول کے مطابق گیس فیلڈز اور ٹرمینل کی مرمت اکتوبر میں کی جاتی ہے۔اس وقت بجلی کی مجموعی پیداور 1900 میگا واٹ ہے جبکہ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 2500 میگا واٹ ہے۔ بجلی کا ٹیکنکل شارٹ فال 6000 میگا واٹ ہے۔پن بجلی زرائع سے 4000 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2000 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداور 13000 میگا واٹ ہے ۔50 فیصد تھرمل بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے پیدا کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر 20 روپے اور فرنس آئل پر 17 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا، شاہ محمود قریشی