بچوں کی ایک بار پھر موجیں لگ گئیں، تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بچوں کی ایک بار پھر موجیں لگ گئیں،حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج تعلیمی اداروں میں بچوں کی پڑھائی کا آخری روزہے، تعلیمی ادارے یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ اساتذہ کا میٹرک کے طلبہ کو چھٹیوں میں گھر بیٹھ کر امتحانات کی تیاری جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طلبہ کا کہنا ہے کہ گرمی بہت زیادہ تھی چھٹیاں ضروری تھیں، پرنسپل مہرالنساء کا کہنا ہے کہ سکول کی سطح پر بچوں کاآٹھویں تک امتحانات کا آج آخری پیپر لے لیا گیا سکولز میں آٹھویں تک کے بچوں کو جولائی کے پہلے ہفتے رزلٹ دے دیئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: 12سالہ کوہ پیما کابارہویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کا عزم