پانچ منٹ کی کال 75 پیسے ٹیکس!!!فیصلہ واپس لینے پر غور

Jun 30, 2021 | 13:23:PM
پانچ منٹ کی کال 75 پیسے ٹیکس!!!فیصلہ واپس لینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے ٹیکس کا معاملہ، وفاقی حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کافیصلہ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے وزیر اعظم عمران سے ملاقات میں ٹیکس کا معاملہ اٹھایا ہے، ملاقات میں سید امین الحق نے وزیر اعظم کو وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کی تحفظات سے آگاہ کیا،وزیر آئی ٹی  نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ٹیکس سے عام لوگوں کو نقصان ہوگا۔

  سید امین الحق  کے مطابق وزیر اعظم نے فراخ دلی کا مظاہرے کرتے ہوئے معاملے پر غور کا کہا ہے، توقع ہے پانچ منٹ پر 75 پیسے ٹیکس کا معاملہ دوبارہ کابینہ میں جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کی ایک بار پھر موجیں لگ گئیں، تعطیلات کا اعلان