(24نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر کورونا وائرس سے کراچی میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھےان کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھے۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نےڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جید عالم دین سے محروم ہوگیا،ڈاکٹر عبدالرزاق کی پوری زندگی اشاعت اسلام کی ترویج وتبلیغ میں گزری۔
عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ انکی وفات کا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جاسکے گا،اللہ پاک انکی دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے،انہوں نے پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلے باز صہیب مقصودٹیم میں واپسی پر خوش