افغان وزارت دفاع کا 200 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Jun 30, 2021 | 15:12:PM
افغان وزارت دفاع کا 200 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 200 سے زائد طالبان کو ہلاک کردیاہے۔ ادھر طالبان نے بھی دعوی کیا ہے کہ انہوں نے جھڑپوں میں افغان فوجیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف جھڑپوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 200 سے زائد طالبان کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 100 سےزائد طالبان زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔طالبان نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نےصوبہ کاپیسا کے ضلع الاسائی پر قبضہ اورصوبہ بلخ کے ضلع کلدار کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ طالبان کا یہ بھی دعوی ہےکہ انہوں نے پاکستان کے علاقے پارہ چنار سے ملحقہ ضلع خوگیانی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات سے کشیدگی نے جنم لیا، شاہ محمود قریشی