(24نیوز)ایران میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے پاک ایران سرحد غیراعلانیہ بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایران داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ پاکستان آمد کی اجازت ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک ایران سرحد پر تفتان اور ریمدان کی گزرگاہیں بند کر دی گئیں، ایران کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر پاکستان کو مطلع نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایرانی سرحدی حکام نے پاکستانی انتظامیہ امیگریشن حکام کو زبانی آگاہ کیاہے، پاک ایران سرحد پر دوطرفہ سفری، تجارتی، کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں واضح رہے کہ ایران سے پاکستان واپس لوٹنے والوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ کے امیر ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے