(24نیوز)عراق میں شادی کی تقریب کےلئے سوپ بناتے ہوئے باورچی سوپ کی دیگ میں گر گیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق عراق کے ضلع زاخو میں شادی کی تقریب کے لیے 25 سالہ باورچی بڑی دیگ میں سوپ تیار کررہا تھا کہ اس دوران وہ حادثاتی طور پر دیگ میں جاگراچونکہ سوپ دیگ میں پک رہا تھا اس لئے باروچی دیگ میں گرنے سے بری طرح جل گیا۔حادثے کے بعد باورچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ دن تک زیر علاج رہا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسیٰ اسماعیل کے عزیزو اقارب نے کہا ہےکہ وہ 8 سال سے باورچی کا کام کررہا تھا اور شادیوں سمیت دیگر تقریبات کے لیے کھانے بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات:نہرمیں نہاتے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق