شرمین عبید چنائے کی عالمی سیریز ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)’آسکر اور ایمی ایوارڈز‘ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی صنفی بنیادی حقوق پر بنائی گئی دستاویزی فلم سیریز نے امریکا کے ’ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز‘ میں دو نامزدگیاں حاصل کرلیں۔
تفصیلات کے مطًابق ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز‘ امریکا کی ٹیلی وژنز سمیت وہاں پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ڈراموں، فلموں اور دستاویزی فلموں سمیت شوز کو دیے جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ رواں برس 48 ویں تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے لیے امریکا میں ریلیز ہونے والے ڈراموں، فلموں، دستاویزی فلموں اور شوز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
اہم ترین ایوارڈ کے لیے جہاں امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فلم سازوں کی ڈاکیومینٹریز، فلمیں اور سیریز نامزد ہوئیں، وہیں پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی بھی عالمی سیریز دو ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی ہے۔شرمین عبید چنائے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ ان کے اداروں کی جانب سے ان کی ہدایت کاری میں تیار کی گئی عالمی سیریز ’فنڈامینٹل، جینڈر جسٹس: نو ایکسیپشن‘ کو ’ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز‘ کی دو کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔
فلم ساز نے بتایا کہ ان کی جانب سے تیار کی گئی عالمی سیریز کو ایوارڈز کی دو کیٹیگریز ’بیسٹ ڈائریکٹنگ ٹیم، سنگل کیمرہ: نان فکشن‘ اور ’بیسٹ شارٹ فلم، نان فکشن‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز‘ فکشن، نان فکشن، چلڈرن، اینیمیشن اور اسپینش زبان‘ کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 56 کیٹیگریز میں ڈراموں، فلموں اور ڈاکیومینٹریز سمیت سیریز کو نامزد کیا ہے۔شرمین عبید چنائے کی سیریز ’فنڈامینٹل، جینڈر جسٹس: نو ایکسیپشن‘ کو پانچ حصوں میں گزشتہ برس ’یوٹیوب اوریجنل‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔
سیریز کو پاکستان، برازیل، امریکا، کینیا اور جارجیا میں شوٹ کیا گیا تھا اور سیریز کی تمام پانچ ہی ڈاکیومینٹریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے نے دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کما ر پھر آئی سی یو منتقل