(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کےصوبائی وزیرسے شادی دعوے کو ڈرامہ قراردےدیا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات کرائی گئی، تحقیقات میں سترہ وزیروں، تین مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔
کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس نہ حریم شاہ کا فون نمبر تھا نہ کوئی میسج ریکارڈ میں تھا، ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کی عمر کتنی ۔۔ہنی مون سے واپسی پر کیا کرنے والی ہیں۔۔حریم شا ہ کے تہلکہ خیز انکشافات