انتخابی اصلاحات گفتگو و شنید سے لانا ہوں گی، ن لیگ کی اے پی سی میں شرکت کرینگے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دھاندلی روکنے کیلئے کوئی بھی حل پیپلزپارٹی کے بغیر ناممکن ہے ،پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کو طاقتور، با اختیار بنائے گی ،انتخابی اصلاحات گفتگو و شنید سے لانا ہوں گی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات بارے ن لیگ کی اے پی سی میں شریک ہو گی، پیپلزپارٹی حکومت کی دھاندلی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں عوام کیساتھ زیادتی کی گئی، گنتی کے بغیربجٹ پاس کرایاگیا،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشانی کاشکارہے،پاکستانی عوام ملک کی صورتحال بارے جانناچاہتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان صاحب!آپ بیرون ملک کی ترقی بارے بتارہے ہیں، عمران خان صاحب!آپ نے غریب عوام کاجینامحال کردیاہے،آپ امیرکوتکلیف نہیں ریلیف پہنچاتے ہو، آپ غریب کوریلیف نہیں تکلیف پہنچارہے ہو، آپ نے غریب عوام کولاوارث چھوڑدیاہے،عمران خان نے مہنگائی کاطوفان کھڑاکردیاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام عمران خان کی3سال سے باتیں سن رہے ہیں،موجودہ حکومت کسان کوفائدہ نہیں پہنچارہی،وزیراعظم عمران خان غریب عوام پربوجھ ڈال رہے ہیں،امیرکیلئے ریلیف اورغریب کیلئے تکلیف ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک کی ترقی عوام کے اعتمادپرمنحصرہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیاجاسکتا، سختی کرنی چاہیے مگراس طرح نہیں جیسے حکومت کررہی، عوام سے بولنے کاحق چھیناجارہاہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب3سال کاحساب دیں،ہم آپ سے حساب لیں گے،ہم آپ کوظلم نہیں کرنے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جوممبران قومی اسمبلی نہیں پہنچے،جماعتیں ان کونوٹس جاری کرینگی،بجٹ سیشن کیلئے اپوزیشن نے اجلاس کئے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوری اندازمیں ملک چلانے کی کوشش کی،سپیکرکی نااہلی کے باعث ہاؤس ٹھیک طریقے سے نہیں چلا،قومی اسمبلی میں عوام کے مسائل حل ہوں گے،بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کوکمزورکرنے کی کوشش کررہی ہے،پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جس کیساتھ دھاندلی ہوئی،دھاندلی کے باوجودشہیدبینظیربھٹونے الیکشن جیتا،انہوں نے کہاکہ آئی جے آئی بنوا کر دھاندلی کرا کر پیپلزپارٹی کو روکنے کی کوشش کی گئی، ماضی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ہرانے کیلئے دھاندلی کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ دھاندلی روکنے کیلئے کوئی بھی حل پیپلزپارٹی کے بغیر ناممکن ہے ،پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کو طاقتور، با اختیار بنائے گی ،انتخابی اصلاحات گفتگو و شنید سے لانا ہوں گی،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابی اصلاحات بارے ن لیگ کی اے پی سی میں شریک ہو گی، پیپلزپارٹی حکومت کی دھاندلی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو اہمیت دینے کی بات کی ہے، بجٹ سیشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پر اپنے ایم این ایز پر فخر ہے،ان کاکہناتھاکہ حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو نیب کے حوالے کر دیا جاتا ہے، وزیراعظم کے کہنے پر اعجاز جاکھرانی کو زیر عتاب لایا گیا ہے ،اعجاز جاکھرانی کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا گیا،اعجاز جاکھرانی کو کرپشن نہیں پیپلزپارٹی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دھاندلی نہ ہوتی تو اعجاز جاکھرانی آج رکن قومی اسمبلی ہوتا، پیپلزپارٹی دھاندلی کے خلاف نہ پہلے پیچھے ہٹی نہ آئندہ ہٹے گی ،مطالبہ ہے اعجاز جاکھرانی کے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی جائے ،بلاول بھٹو نے کہاکہ مطالبہ ہے نیب میں کوئی اور ادارہ مداخلت نہ کرے ،نیب کو سیاسی انتقام لینے کیلئے استعمال نہ کیا جائے، چیئرمین نیب، افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن انتخابی دھاندلی روکنے کی تجاویز دے۔ سننے کو تیار ہیں۔۔وزیراعظم