(24نیوز)سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 24 مریض انتقال کرگئے،صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5464 ہوگئی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہاہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید24افراد کی جان لے لی،مراد علی شاہ کاکہناہے کہ24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14520نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں622 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 399مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ سندھ میں ابتک کورونا کے 4506973ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 337657 کیسز ہوچکے ہیں، صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 312736 ہوچکی ہے،
مراد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت 19457مریض زیر علاج ہیں، 18802مریض گھروں اور 60 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 595مریض زیرعلاج ہیں، ان کاکہناتھا کہ کورونا متاثرہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،اس وقت کورونا کے 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صوبہ بھر کے 622 کورونا کیسز میں 360 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے،شرقی 150، وسطی 72، کورنگی 60 ، جنوبی 33، ملیر 27 اور غربی 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حیدرآباد 18، دادو17، مٹیاری 12، قمبر 11، بدین 10، جامشورو 6، گھوٹکی 4، خیرپور 4، سکھر 2، لاڑکانہ 1، شہید بینظیرآباد 1، تھرپارکر 1 کیسز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرد ترین ملک کینیڈا میں پڑنے والی گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی