وزیراعظم نے امریکا کے بارے میں پالیسی بیان دےدیا، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ امریکا کے بارے میں وزیراعظم نے پالیسی بیان دے دیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی زمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ساری چیزوں کو کور کیا ہے، انٹر نیشنل ،اکانومی، فارن افیئر، مستقبل اور امریکہ کے بارے ایک لائن دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن کیلئے امریکہ کے ساتھ ہیں لیکن کسی جگہ جنگ کیلئے ان کے ساتھ نہیں ہیں،ان کاکہناتھاکہ پارلیمان کا ماحول زبردست تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابی اصلاحات گفتگو و شنید سے لانا ہوں گی، ن لیگ کی اے پی سی میں شرکت کرینگے، بلاول بھٹو