حریم شاہ کا دعویٰ ڈرامہ۔۔ارکان سندہ اسمبلی کا جوابی کارروائی کا اعلان 

Jun 30, 2021 | 20:10:PM
 حریم شاہ کا دعویٰ ڈرامہ۔۔ارکان سندہ اسمبلی کا جوابی کارروائی کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا جبکہ ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے سندھ کے صوبائی وزیرسے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردےدیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرمعاملے کی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات کرائی گئی، تحقیقات میں 17 وزیروں، تین مشیروں اورمعاونین خاص کو بھی شامل کیا گیا۔
کسی وزیر یا رکن اسمبلی کے پاس حریم شاہ کا فون نمبر تھا اورنہ ہی کوئی میسج ریکارڈ میں تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی نے حریم شاہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیاہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔گلوکارہ نیہا ککڑ نے خودکشی کا کیوں سوچا۔۔؟اہم بیان دیدیا