غزہ میں محصور فلسطینی شہری کی وزیراعظم عمران خان سے فریاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)غزہ میں محصور ایک فلسطینی شہری نے بیمار بیٹی کے علاج کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
گذشتہ 14 سال سے محصور فلسطین کے علاقے غزہ کے رہائشی یوسف حسن کی 15 سالہ بیٹی وَلاء یوسف ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے ۔'اس بیماری میں ہڈیوں کی نشونما بے تربیب ہونے لگتی ہے جس کے باعث مریض چلنے پھرنے حتیٰ کہ اٹھنے بیٹھنے کے بھی قابل نہیں رہتا'۔
ولاء یوسف کی خالہ نے ٹوئٹر پر یوسف حسن کا خط اور باپ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں، خط میں یوسف حسن نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ وَلا ء کے علاج میں مدد فراہم کریں تاکہ ان کی بیٹی دیگر بچوں کی طرح نارمل زندگی گزارسکے۔ یوسف حسن کا کہنا ہےکہ اس کی بیٹی کا علاج پاکستان میں باآسانی ہوسکتا ہے، کراچی کے جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں اس بیماری کے علاج کی سہولت موجود ہے۔
@ImranKhanPTI
— MaRy (@Mary20273) June 28, 2021
Dear Prime Minister, #ImranKhan, A Palestinian girl needs your help for the treatment of curable bone disease in #Pakistan.@ImranKhanPTI @SMQureshiPTI @ImranIsmailPTI @BBhuttoZardari @izzahaamir @haseebasgher @Aarifarif1 @suhailyusuf @AmjadiSiraj pic.twitter.com/0NEgpM7xWH
ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ولاء کی خالہ نے وزیراعظم سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپنی بھانجی کے علاج میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فخر عالم کیلئے یو اے ای کی جا نب سے ایک اہم اعزاز ۔۔پہلے پا کستانی بن گئے