حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے اضافہ کیاگیاہے۔
معاون خصوصی شہبازگل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی سرگرمیوں میں تیزی برقرار۔۔وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی