حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

Jun 30, 2021 | 21:39:PM

(24 نیوز)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔پٹرول کی قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے اضافہ کیاگیاہے۔
معاون خصوصی شہبازگل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔


شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:  معاشی سرگرمیوں میں تیزی برقرار۔۔وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی

مزیدخبریں