عید قرباں۔۔مویشیوں کی خریدوفروخت کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوزایجنسی)حکومت نے عیدالاضحی پر مویشی خریدنے اور فروخت کرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے۔مویشی منڈیوں میں بیوپاری، خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا۔ مویشیوں کے بیوپاری، خریدار کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
ویکسی نیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو منڈی داخل نہ ہونے دیا جائے۔حکومتی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں انتظامیہ کی زیرنگرانی شہری آبادی سے باہر لگائی جائیں گی اور داخلی راستوں پر اسکریننگ کا نظام بھی ہوگا۔منڈی میں آنے والوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔ بیوپاری اسٹال پر باقاعدگی سے جراثیم کش سپرے کریں گے۔
حکومت نے عوام سے جانوروں کی خریداری کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلا کا خدشہ ہے۔ منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔شہری مویشیوں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دیں، عید کے دنوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، پرہجوم بازاروں میں بھی نہ جائیں اور دعوتوں سے بھی گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔’پیار میں کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے‘۔۔قطع تعلقی پر لڑکی کا انوکھا بدلہ ، ویڈیو وائرل