حمزہ علی عباسی نے لڑکی کو پروپو ز کیا تو آگے جوہوا جان کر آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئیگی

Jun 30, 2021 | 22:09:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی نے پا کستانی ڈرا مہ انڈسٹری کو ایک نئی جہت دی ہے۔ان کا شمار انڈسٹری کے چو ٹی کے ادا کا روں میں ہو تا ہے ۔ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی کی جانب سے اپنے بچپن اور پسند و ناپسند سے متعلق گفتگو کی گئی۔ؔ

تفصیلات کے مطابق دوران گفتگو اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں پانچویں گریڈ میں ایک لڑکی پسند آگئی تھی، جو آرمی پبلک سکول ملتان کی تھی۔ مجھے نہیں سمجھ آتا تھا بس وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔اس وقت میں بہت موٹا تھا لیکن اس کے باوجود خود کو بہت ہینڈسم سمجھا کرتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھاکہ میں نے پھول لیا اور اس لڑکی کو جاکر پروپوز کردیا وہ لڑکی مجھے دیکھ کر ہنسنے لگی اور اپنے دوستوں کو بھی اس حوالے سے بتادیا۔ مجھے اس وقت نہیں سمجھ آرہا تھا کہ وہ ہنس کیوں رہی ہے کیوں کہ میرے نزدیک میں بہت ہینڈسم تھا، اب جب بھی اس واقعے کو سوچتا ہوں تو بہت ہنسی آتی ہے، میں بہت پراعتماد تھا۔میں لڑکیوں کے ساتھ بآسانی بات کرلیا کرتا تھا حتیٰ کہ فلرٹ بھی لیکن اب میں یہ سب نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں محصور فلسطینی شہری کی وزیراعظم عمران خان سے فریاد

مزیدخبریں