سیاسی بحران سنگین ،انتہاپسند شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے وزارت اعلیٰ سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاستی مہاراشٹرا میں سیاسی بحران سنگین ہوگیا ،انتہاپسند شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے مہاراشٹرا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو گئے،اودے ٹھاکرے نے اپنا استعفیٰ گورنر کو جمع کرا دیا.
بھارتی میڈیاکے مطابق اودے ٹھاکرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں مخالفین کی طرح کے کھیل نہیں کھیلنا چاہتا، کل کویہ لوگ کہیں گے کہ انہوں نے بال ٹھاکرے کے بیٹے کوگرا دیا۔
یاد رہے کہ شیوسینا کے باغی ممبراکناتھ شندے نے40 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا ،مہاراشٹرا اسمبلی میں اودے ٹھاکرے کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے