(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسزمیں اچانک اضافے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہوائی اڈوں پر فیس ماسک سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
سی اے اے نے فیس ماسک کے بغیر ایئرپورٹس داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ایئر لائنز ڈومیسٹک پروازوں میں ماسک پہننے کے حکم پر عمل درآمد کرائیں، ایئرپورٹس پر کام کرنے والے تمام ملازمین بھی ماسک پہنیں گے۔دو روز قبل سی اے اے نے ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سی اے اے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کورونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نوٹی فکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران سنگین ،انتہاپسند شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے وزارت اعلیٰ سے مستعفی