(ویب ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
یوٹیوبر اور بلاگر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ہے، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔
یاد رہے کہ یوٹیوب پر عبداللّہ خٹک کے 82 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُنہیں 92 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ٹوئٹر پر ’عبداللّہ خٹک‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،جبکہ سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد شدید دُکھ کا اظہار کر رہی ہے۔