(24نیوز)پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کی پولیس ہراساں کرنے کیخلاف اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ، عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماءمراد راس کی پولیس ہراساں کرنے کیخلاف اور مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت ، پولیس سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
درخواست میں وزیراعظم، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ مراد راس نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ25 مئی سے لیکر اب تک حکومت بلاجواز غیر قانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔
درخواستگزار کا پی ٹی آئی سے تعلق ہے، سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔25 مئی کو لانگ مارچ کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں پر بد ترین تشدد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی زیادتی کا الزام ،معروف گلوکار کو بڑی سزا کا حکم
درخواست میں استدعاکی گئی کہ25 مئی سے لیکر 11 جون تک درخواست گزار کیخلاف درج کئے گئے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
پولیس اور ریاستی اداروں کو درخواستگزار کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے،درخواست گزار کیخلاف درج کئے گئے تمام مقدمات خارج کئے جائیں۔