وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Jun 30, 2022 | 12:05:PM
وزیراعلیٰٰ پنجاب ، حمزہ شہباز،مزدورں،اجرت،25 ہزار
کیپشن: ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو: حمزہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے، اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔