سری لنکا میں پیٹرول ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خوراک و ادویات کی قلت جیسی سنگین پریشانیوں سے نبردآزما سری لنکا میں مسائل مزید بڑھنے لگے اور آخر کار پٹرول بھی ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے شدت اختیار کرتے ہی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ،مظاہرین نے حکومت سے ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’پٹرول دو یا عہدہ چھوڑ دو‘‘۔ احتجاج میں ڈاکٹرز ، بینکرز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، ذرائع کے مطا بق سری لنکا میں ایندھن کے ذخائر کم ترین سطح تک پہنچ چکے اور ملک میں صرف ایک دن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایندھن موجود ہے،پٹرول بحران کی وجہ سےحکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا
سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ پٹرول کی تازہ کھیپ 22 جولائی کو پہنچے گی جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی ایک کھیپ 13 جولائی کو پہنچنے کا امکان ہے۔
سری لنکن حکومت نے اگلے دو ہفتوں کے دوران بسوں، ٹرینوں اور ایسی گاڑیوں کو ہی کو ایندھن بھرانے کی اجازت دی ہے جو میڈیکل سروسز یا خوراک کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔