(24 نیئوز) اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی مگنولیا کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عوام کو خوشخبری سنا دی
ذرائع کے مطابق شہریوں کو جی منگولیا ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس کی فائلیں بیچی گئیں جبکہ پلاٹ موجود نہیں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
فرح گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔ شہریوں کی درخواست پر غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔