شہباز حکومت خطرے میں: اہم اتحادی جماعت کی علیحدگی سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان کی زیر صدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی نئی مشکل میں پھنس گئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔ اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔