معمولی پیسوں کی خاطر سوتیلی ماں نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں

Jun 30, 2022 | 13:39:PM

( 24 نیوز)ظلم  کی انتہا ،خاتون پیسوں کے بدلے نوجوانوں کو گھر بلا کر اپنی 19سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی کرواتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں تھانے کی حدود میں کور میر کے علاقے میں اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی اپنی سوتیلی ماں ماریہ اور اس کی سہیلیوں کے یرغمال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔متاثرہ لڑکی اپنی نانی کے گھر پہنچی جہاں اس نے اپنی سوتیلی ماں اور اس کی سہیلیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ گجرات میں ریپ کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے کیونکہ اس سے قبل بدھ کو کنجاہ پولیس کی حدود میں ایک خاتون کو 8مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ملزموں نے لاہور سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ فائزہ کو تشویشناک حالت میں ڈنگہ روڈ پر پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں مزید کمی۔ روپیہ تگڑا

پولیس کی جانب سے تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود تاحال کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائزہ کو شادی کے بہانے اپنے جال میں پھنسایا اور پھر زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

مزیدخبریں