تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

Jun 30, 2022 | 15:42:PM

 (24 نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو وقتی ریلیف مل گیا۔ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے رکی ہوئی پام آئل کی سپلائی بحال ہونے کے بعد آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔

 انڈونیشیا اور ملائیشیا سپلائی آنے کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی۔ سولہ کلو کے کنستر پر 1100 روپے جبکہ کنستر والے فی لیٹر تیل میں 68 روپے سے زائد کمی ہوئی۔

مختلف کمپنیوں کے برانڈ کے کنستر پر فی کلو 50 سے 68 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں برانڈڈ کمپنیوں کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

 خیال رہے شہریوں نے تیل اور گھی سستا ہونے پر سکھ کاسانس لیا۔ تیل اور گھی کے کنستروں کا وافر مقدار میں استعمال ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر کیا جاتا ہے۔

پہلے مرحلے میں سیکنڈٹیئر تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کی جانب سے فی لیٹر اور 5 لیٹر کے تیل گھی کے کارٹن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

مزیدخبریں