سلمان خان کے بعدبھارت کی ایک اور معروف ادکارہ کو قتل کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر کو گمنام خط میں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوارا بھاسکر کودھمکی آمیز خط ان کی ممبئی کی رہائش پر موصول ہوا۔
خط ملنے کے بعد اداکارہ نے پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔ہندی میں لکھے گئے دھمکی آمیز خط میں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور گالیوں کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی سیاستدان ویر ساورکر کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔
اس سے قبل سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی رواں ماہ دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کا انتخاب ،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
واضح رہے کہ ویر ساورکر ایک بھارتی سیاست دان اور مصنف تھے۔ انہوں نے 1922 میں قید کے دوران ہندو قوم پرست سیاسی نظریہ ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ سوارا بھاسکر نے2017 میں ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ویر ساورکر نے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور جیل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی پیسوں کی خاطر سوتیلی نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں