عدالت کا حمزہ شہباز سے متعلق فیصلہ۔ مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا

Jun 30, 2022 | 18:43:PM

  (24 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ (ن )مریم نواز  نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔

پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے اپنے بہت سارے اراکین اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

مریم نوازانے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کو حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے بعدبھارت کی ایک اور معروف ادکارہ کو قتل کی دھمکی

مزیدخبریں