چلتی ٹرین میں ایک اورخاتون سے مبینہ زیادتی، بری خبر

Jun 30, 2022 | 18:51:PM

(ویب ڈیسک) کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی خاتون کو خانیوال کے قریب چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے فیصل آباد پہنچنے پر ٹرین رکوا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان ٹرین میں سیکیورٹی گارڈز تھے۔ جنہیں فیصل آباد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کی تھی۔ جس میں مبینہ زیادتی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس وقت خاتون کو میڈیکل کے لیے لے جایا جاچکا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اتحادیوں کو منانے کا مشن، اہم شخصیت کی تعاون کی یقین دہانی

مزیدخبریں