وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے الیکشن کا شیڈول اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شیڈول جاری کیا، اجلاس کل یکم جولائی شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سٹاف اور ارکان کے مہمانوں پر پابندی ہوگی، پنجاب اسمبلی کی گیلریز میں کوئی مہمان نہیں آ سکے گا۔
یہ بھی پڑھٰیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال