شیخ رشید کو اب پشاور روڈ پنڈی سے خیرات نہیں ملے گی۔پلوشہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو پشاور روڈ پنڈی سے اب کوئی خیرات نہیں ملے گی۔
پیپلزپارٹی رہنما پلوشہ خان نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ملک بچایا۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے معیشت تباہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مزدور طبقے کے لئے بڑا اعلان
پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ شیخ رشید قومی اداروں کے حوالے سےجھوٹے خبریں پھیلا کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب انہیں پشاور روڈ پنڈی سے اب کوئی خیرات نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی پارٹی کاحکومت سے علیحدگی پر غور