(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے حکومت سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
ایمل ولی خان نے کہاہے کہ اے این پی سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غورکرنے کی خبریں سچ پر مبنی نہیں،اے این پی رہنما کا کہناتھا کہ اے این پی پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے میں مرکزی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا،پارٹی کی کوئی میٹنگ میرے زیر صدارت نہیں ہوئی ،ایمل ولی خان کا کہناتھا کہ میڈیا پر جو اجلاس دکھایا جارہا ہے، وہ بلوچستان کے پارلیمانی امور سے متعلق تھا،اجلاس کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی تھی،میں بحیثیت صوبائی صدر مرکزی سینئر نائب صدر کی خواہش پر اجلاس میں شریک ہوا تھا،ان کا کہناتھا کہ تاحال مرکزی پارٹی کی حکومتی اتحاد سے نکلنے سے متعلق کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری