پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، انٹرنیشنل رکنیت بحال

Jun 30, 2022 | 21:22:PM

(24نیوز) پاکستان فٹبال پر چھائے نحوست کے بادل چھٹ گئے۔ فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ 

اس اعلان کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے ہیں۔ جس کے بعد ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی پاکستان میں بورڈ ممبران کے لیے الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔

یاد رہے کہ فٹبال ہاﺅس پر اشفاق گروپ کا قبضہ پاکستان کی رکنیت معطلی کا سبب بنا تھا۔ جس کے بعد متعلقہ حلقے پاکستان میں فٹبال کی بحالی پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین ناملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں فٹبال کی بحالی، الیکشنز اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: چلتی ٹرین میں ایک اورخاتون سے مبینہ زیادتی، بری خبر

مزیدخبریں