حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا، اہم اتحادی جماعت کا سپریم کورٹ سے رجوع

Jun 30, 2022 | 22:25:PM
حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا، اہم اتحادی جماعت کا سپریم کورٹ سے رجوع
کیپشن: حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر ایم کیوایم سپریم کورٹ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے 24 جون کو حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں باقاعدہ اپیل دائر کردی ہے۔ ایم کیوایم کےکنوینر خالد مقبول و دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشينری استعمال ہوئی، بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جاکر جعلی ووٹ ڈالےگئے، دھاندلی میں انتظامیہ،پولیس اور الیکشن کمیشن کاعملہ بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے سستے تیل کی خریداری، بڑی خبر آگئی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، اس لئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔