پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Jun 30, 2022 | 23:31:PM

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکر دی گئیں۔
 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ہونے کا امکان؟ بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں