(ویب ڈیسک) عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر سینما گھروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں،عید پر ریلیز ہونے والی فلموں تیری میری کہانیاں، آر پار، مداری، بے بی لیشسز اور کیری آن جٹا 3نے سینما گھروں کو شائقین سے بھر دیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ عید پر بڑی تعداد میں فلمیں ریلیز ہونا خوش آئند ہے، اس صورت حال سے فلمی صنعت کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
’لاڈے دا ویا‘ سمیت بعض فلموں کو سینما مالکان کی طرف سے عید پر مناسب شوز نہ ملنے کی وجہ سے فلمسازوں نے انہیں محرم الحرم کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔