کراچی:  نالے سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

Jun 30, 2024 | 09:05:AM
کراچی:  نالے سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نالے سے ماں اور  2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں،بچوں میں ایک لڑکا اور لڑکی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور میں شیر محمد ولیج میں نالے سے خاتون اور اس کے 2بچوں کی لاشیں ملی ہیں،متوفین میں خاتون،اس کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں،جن کی شناخت رقیہ 25سالہ، فاطمہ 6سالہ اور عدنان 2سالہ سے ہوئی ہے، خاتون اپنے 2 بچوں سمیت 2 روز سے لاپتہ تھی،خاتون کے شوہر نے تینوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے، شک ہے کہ ماں اور دونوں بچوں کو قتل کیا گیا ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔