روہت شرما  کابھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر منٹ کا اعلان

Jun 30, 2024 | 09:18:AM

 (ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بھارت نے 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اب روہت شرما نے دوسری بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنایا۔

جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد پہلے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پھر پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

 روہت شرما نے کہا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

ان کے اس شاندار کیریئر میں پانچ سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ  روہت شرما نے سب سے زیادہ 205 چھکے بھی لگائے۔

مزیدخبریں